تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ضلعی انتظامیہ نے گدا گری کے خلاف مہم شروع کر دی ہے . ڈپٹی کمشنر صائمہ احد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر صائمہ احد کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے گدا گری کے خلاف مہم شروع کر دی ہے ضلع میں اہم مقامات عبادت گاہوں اور بازاروں میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا موجودہ حالات کے تناظر میں امن و مان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے گدا گروں اور بھکاریوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں نے آپریشن شروع کر دیا ہے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button