تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: ضلعی پولیس کسانوں اور کاشتکاروں کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی غیرقانو نی کارروائی کرنے کا کوئی ارداہ نہیں رکھتی . حسن اسد علوی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہاہے کہ ملکی معیشت میں کسانوں کا کردار کلیدی ہے اور ان کی حیثیت ریڈھ کی ہڈی کی مانند ہے کسانو ں اور کاشتکاروں کو پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی ایس او پی پر ضلعی انتظامیہ مکمل عمل کر رہی ہے کسان اور کاشتکار اس حوالے سے کسی بھی صور ت قانون شکنی نہ کریں اپنے جائز مطالبات کے حق کے لیے پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے ضلعی پولیس کسانوں اور کاشتکاروں کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی غیرقانو نی کارروائی کرنے کاکوئی ارداہ نہیں رکھتی ترجما ن پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان کسان اتحاد کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا پاکستان کسان اتحاد کے وفد کی قیادت مرکزی صدر راؤ طارق اشفاق نے کی وفد میں ملک محمد احمد ، عبداللہ لطیف سکھیرا ڈویژنل جنرل سیکرٹری ، چوہدری طارق صدیق ڈسٹرکٹ صدر ، ملک نذر فرید پھلروان اور ملک اللہ یارپر مشتمل تھاپاکستان کسان اتحاد کے وفد نے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہا کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker