تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : حکومت منشیات کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے . ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قیصر سلیم

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر/نمائندہ خصوصی)حکومت منشیات کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،نوجوان سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ،معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں این جی اوز کا کردار قابل ستائش ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قیصر سلیم نے سماجی کارکن وصحافی محمد مظہررشید اور سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ مس صائمہ رشید سے ملاقات میں کیا قیصر سلیم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے اسکے اجلاس ماہانہ بنیادوں پر بلائے جائیں گے نوجوان کسی ملک کی ترقی میں کلیدی حثیت رکھتے ہیں نوجوانوں کو سماجی برائیوں خاص طور پر منشیات سے دور رکھنے کے لیے این جی ا وز کی آگاہی مہم سکولز،کالجز میں بہت موثر ثابت ہورہی ہے اس سلسلے کو سارا سال جاری رکھنا ہو گا شہر میں صفائی کی صورتحال کے سوال کے جواب میں ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام شہری علاقوں میں سیوریج سسٹم کو چالو حالت میں رکھنے برسات میں نکاسی آب اور خصوصاََ مین ہول کے ڈھکنے ہر صورت میں لگانے کے لئے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کیے جارہے ہیں برسات کے موسم میں کھلے مین ہول کسی بھی حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں ان کے لئے سرکاری افسران کو ابھی سے اقدامات کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اے ڈی سی کو ہدایت کی کہ وہ 48گھنٹوں میں سیوریج سسٹم کے سروے کو مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں انھوں نے مزید کہا کہ موسم برسات کی شجر کاری مہم کے دوران شہروں خصوصاََ دو دورویہ سڑکوں کے اطراف اور گرین بیلٹ میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو زیادہ سے زیادہ شجر کاری کے زریعے خوبصورت بنایا جائے گا شجر کاری مہم میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں اور طالبعلموں کو بھی شامل کیا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں  ورلڈکپ2015ء، آسٹریلیا بھارت کوہرا کرفائنل میں پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker