تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :حکومت نے ملک بھر میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمہ کا تہیہ کرلیا ہے . پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت نے ملک بھر میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمہ کا تہیہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات کررہے ہیں پوری قوم کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کیلئے عوام ، حکومت اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دیا جس وجہ سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔ اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستانی جرات مندہیں انہیں دہشت گردی سے شکست نہیں دی جاسکتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پرمسلم لیگ کے رہنما غلام مصطفی صادق ، چوہدری محمد ریاض ، شہادت علی سپرا ، محمد احمد حیدر چوہان اور عمران یونس مانی بھی موجود تھے ۔ منظور سپرا نے کہا کہ اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں جس وجہ سے کچھ باتیں غیر معمولی محسوس ہورہی ہیں ۔ ملٹری کورٹس کا قیام صرف اور صرف دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہے ہمیں دشمن کو شکست دینے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق برقرار رکھنا ہوگا تاکہ ہم یکسو ہوکر دہشت گردوں کا قلع قمع کرسکیں*

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ کپ:ناک آؤٹ مرحلے میں فیلڈ اورتھرڈ امپائر کی گفتگو اب ساری دنیا سنے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker