تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : احساس کفالت با ہمت بزرگ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے) احساس کفالت با ہمت بزرگ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر عامر عقیق نے کیا،ضلع کی تینوں تحصیلوں سے تین ہزار سے زائد افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا،رجسٹرڈ ہونے والی باہمت خواتین کو ہر ماہ دو ہزار ملیں گے،رجسٹرڈ لسٹوں میں میرٹ شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈی سی عامر عقیق تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح اوکاڑہ میں بھی احساس کفالت با ہمت بزرگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر عامر عقیق نے متعلقہ افسران اور پی ٹی آئی رہنماؤں چودھری سلیم صادق، گلزار سبطین اور حسن سکندرکے ہمراہ اپنے ہاتھ سے رجسٹرڈ با ہمت خواتین کو دو ہزار ماہانہ رقم کے کارڈ تقسیم کیے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عزوبہ عظیم، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن رانا نوید احمد، محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران ابرار علی، محمد عارف جج، اشتیاق احمد خاں بھی مقجود تھے، ڈپٹی کمشنر عامر عقیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں باہمت بزرگ خواتین کی لسٹوں میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے تین ہزار سے زائد رجسٹرڈ با ہمت بزرگ افراد کو تینوں تحصیلوں میں کارڈز کا اجرا کیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بزرگ شہریوں کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ اپنی افادیت کے لحاظ سے منفرد اور بے مثال ہے بزرگ شہریوں کی مالی معاونت جس شفافیت ،احترام اور جذبہ سے کی جا رہی ہے وہ لائق تحسین ہے وزیر اعلی کی قیادت میں سماجی ترقی کے لئے جو اقدامات کئے جا رہے ہیں ا ن میں یہ سب سے منفرد اور اعلی ہے بزرگ شہریوں کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کی مالی معاونت کی جا رہی ہے، احساس کفالت با ہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں میں ماہانہ وظیفہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان بزرگ شہریوں کو ہر ماہ پنجاب حکومت کی طرف سے 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر ابرار علی نے بتایا کہ احساس کفالت با ہمت بزرگ پروگرام کے تحت تحصیل اوکاڑہ میں 1075 ،تحصیل رینالہ خورد میں 461 ،تحصیل دیپالپور میں 1520 کارڈ دیئے جا رہے ہیں ۔ اس مو قع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں سید عباس رضا رضوی ،نمائندہ وزیر اشتمال اراضی محمد ذیشان ،چوہدری محمد سلیم صادق ،سید گلزار سبطین ،مہر محمد جاوید ،ڈاکٹر اظہر محمود ، راؤ حسن سکندر،راؤ صفدر علی خان و دیگر نے بھی بزرگ شہریوں میں کارڈ تقسیم کئے ٭

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا سستا رمضان بازار پہلے ہی دن فلاپ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker