Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ : پاکستان فلاح پارٹی محب وطن اور پاکستان بنانے والے افراد کا اجتماع ہے . رانا ساجد علی رضا

اوکاڑہ : پاکستان فلاح پارٹی محب وطن اور پاکستان بنانے والے افراد کا اجتماع ہے . رانا ساجد علی رضا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا ساجد علی رضا نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز میں سے دہشت گردی وطن عزیز کی ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے ہمارے ازلی دشمن انڈیا سمیت چنددیگر ممالک کو گوادر بندرگاہ اورقیمتی قدرتی ذخائر سے مالا مال بلوچستان کی ترقی کھٹکتی ہے پاکستان فلاح پارٹی محب وطن اور پاکستان بنانے والے افراد کا اجتماع ہے یہی افراد پاکستان بچانے میں اہم کردار ادا کریں گے رانا ساجد علی نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بچوں کا اغوا اور انسانی اعضا ء کی خرید وفروخت ، سمگلنگ جیسے مکروہ دھندوں کی فلاح پارٹی بھر پور مذمت کرتی ہے اور اعلی احکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ اسکی روک تھام کے لیے مناسب اور فوری کاروائی عمل میں لائی جائے رانا ساجد علی نے کہا کہ چودہ اگست کی موٹر سائیکل ریلی "آؤ بدلیں پاکستان” انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی کردی گئی ہے*

یہ بھی پڑھیں  تروینی تیرے نام
x

Check Also

قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے قاضی ...

error: Content is Protected!!