تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: لڑکی کو نا معلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا نعش فصلوں سے برآمد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپوٹر+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) فصلوں میں رفع حاجت کے لیے جانیو الی لڑکی کو نا معلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا نعش فصلوں سے برآمد پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے ایس ایچ او تھانہ ستگھرہ محمد رضوان کے مطابق نواحی گاؤں کی رہائشی لڑکی نادیہ بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل 11ون آر کے رہائشی عابد سے ہوئی تھی اور ایک بیٹی پید اہوئی گزشتہ روز نادیہ بی بی رفع حاجت کے لیے قریبی فصلوں میں گئی اور دیر تک واپس نہ آئی تو اس کے گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی اور اس کے گھر والوں نے تلاش شروع کر دی اس دوران قریبی فصلوں میں نادیہ کی نعش پڑی تھی جس کی گردن کو تیز دھارآلے سے کاٹا گیا تھا جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قریبی فصلوں سے نعش کو اپنی نگرانی میں ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے قتل کے محرکات اور شواہد کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ایس ایچ او ررضوان احمد کے مطابق اس اندھے قتل کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جلد اصل قاتل گرفتار کر لیے جائیں گے *

یہ بھی پڑھیں  سندھ حکومت نے اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker