تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : عوام کی توقعات کے مطابق حلقہ کو مثالی بنا دیں گے .نو منتخب چیئر مین یونین کونسل عمار اجمل چوہدری

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )نو منتخب چیئر مین یونین کونسل نمبر8 عمار اجمل چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کر کے ثابت کردیا ہے کہ اوکاڑہ آج بھی مسلم لیگ کا قلعہ ہے عوام کی توقعات کے مطابق حلقہ کو مثالی بنا دیں گے حلقہ کی عوام کا انتہائی مشکور ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں عوام کے دیرینہ مسائل جلد از جلد حل ہو نگے عماراجمل چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو لوگوں کے مسائل کا ادراک رکھتے ہوئے انکے حل کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے *

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور روس کے درمیان 1100 کلو میٹر طویل ایل این جی پائپ لائن کا معاہدہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker