تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اسلامی جمہوریہ پاکستان سے مجھے دلی محبت ہے . امام کعبہ الشیخ صالح بن طالب

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )امت مسلمہ اس وقت ابتلاء اور آزمائش کے دور سے گزر رہی ہے اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت بھی ہے اور حالات کا تقاضابھی مملکت سعودیہ نے ہمیشہ امت مسلمہ کو جوڑے رکھنے کی کوشش کی ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان سے مجھے دلی محبت ہے ان خیالات کا ظہار امام کعبہ الشیخ صالح بن طالب نے پاکستان علما کونسل ضلع اوکاڑہ کے صدر صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کو اسلام کا نام دینے والے کسی طور پر بھی درست نہیں ہیں اس موقع پر صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی نے کہا کہ ہم امت مسلمہ کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے سعودی عرب کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ہم حرمین شریف کی حفاظت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں انہوں نے امام کعبہ کو یقین دلایا کہ پاکستان علما کونسل مرکزی چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں متحد ہے اس موقع پر پاکستان علما کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر مولانا عطاالرحمن ،قاری اسد اللہ بصیرپوری ،مولانا محمد اشرف عاطف،حافظ زاہد محمود ،مولانا محمد اسلم ،مولانا انعام اللہ اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے*

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : عوام 11اکتوبر کے دن ووٹ کی طاقت سے مفاد پرستی کے بت پاش پاش کردیں گے. چوہدری ریاض الحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker