تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پنجاب حکومت کاشتکاروں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے جس انداز میں کوشاں ہیں ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی . ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان ، کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان اور کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے جس انداز میں کوشاں ہیں ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی کاشتکاروں کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا کاشتکاری سے وابستہ افراد کو ان کی پیدا وار کی بہترین قیمت بر وقت دلوانے کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ تمام انتظامی اختیارات بروئے کار لا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبد اللہ شوگر ملز کو فراہم کئے گئے گنے کی ادائیگیوں کے چیک کاشتکاروں میں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے راہنماو¿ں سید عباس رضا رضوی ،پیر سید حسان بخاری ،چوہدری محمد سلیم صادق ،سید گلزار سبطین ،مہر محمد جاوید ،ڈاکٹر اظہر محمود ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو صبا اصغر ،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور رانا اورنگزیب نے بھی کاشتکاروں میں ادائیگیوں کے چیکس تقسیم کئے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان اور کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے کہا کہ عبد اللہ شوگر ملز کے 6 ہزار چینی کے بیگ فروخت کر کے 2 کروڑ70 لاکھ روپے کی رقم 259 کاشتکاروں میں تقسیم کی گئی ہے اور بقایا رقم بھی جلد ہی کاشتکاروں کو دلوانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عبداللہ شوگر ملز نے 2017-18 سے اب تک کاشتکاروں سے گنا خریدنے کے بعد ان کو ادائیگی نہیں کی تھی جس پر کین کمشنر پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کی زیر نگرانی اقدامات کرتے ہوئے عبد اللہ شوگر ملز کے 6 ہزار چینی کے بیگ قبضہ میں لے کر قانون کے مطابق فروخت کئے اور حاصل ہونے والی 2 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقم کاشتکاروں میں تقسیم کی ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان اور کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے 10 نو مبر سے شوگر ملز کے کرشنگ سیزن کا آغاز کرایااور کاشتکاروں کو گنے کی قیمت کی بر وقت ادائیگی کے لئے بھی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے کاشتکاروں کو یقین دلایا کہ اگر ملز مالکان کاشتکاروں کو ادائیگی میں تاخیر کریں گے تو ان کے خلاف لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کاروائی ہو گی انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ٭

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:سلنڈر دھماکہ میں زخمی ہونے والہ عدیل ہسپتال میں دم توڑ گیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker