تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: غیر متوقع سیلابی صورتحال سے نپٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے جو اقدامات کئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں .میاں محمد یاور زمان

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر آبپاشی میاں محمد یاور زمان نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر متوقع سیلابی صورتحال سے نپٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ انہار سمیت سرکاری محکموں نے جو اقدامات کئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے شہروں میں نکاسی آب کے لئے سیوریج لائنوں اور نالوں کی صفائی کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی سی او سقراط امان رانا اے ڈی سی چوہدری محمد ریاض ،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ڈی سی او سقراط امان رانا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122چوہدری ظفر اقبال نے ضلع میں متوقع سیلابی صورتحال سے نپٹنے کے لئے کئے گئے انتظامات ،دستیاب وسائل ،لوگوں کو ایمرجنسی کی صورتحال میں سیلابی علاقہ سے نکالنے کے لئے بنائے گئے پلان ،دریائی علاقوں میں جانوروں کی ویکسی نیشن اور محکمہ صحت کی جانب سے ایمرجنسی ادویات کے سٹاک ،سانپ کے کاٹنے پر جان بچانے والی ویکسیئن کی دستیابی سمیت ٹی ای ایم ایز اور دیگر سرکاری اداروں کے وسائل اور ضلع میں موجود مشینری سے متعلق بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر میاں محمد یاور زمان نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کا عملہ دریائے ستلج اور دریائے راوی میں کٹاؤ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ نگرانی کا عمل مسلسل جاری رکھے ضلع میں سرکاری اداروں کے موثر ربط و رابطہ سے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام افسران محنت خلوص و دیانتداری سے خدمات سر انجام دیں انہوں نے ٹی ایم ایز کے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ اربن فلڈنگ سے بچنے کے لئے شہروں میں سیوریج سسٹم اور نالوں کی صفائی ،واٹر ڈسپوزل پمپس کو چالو حالت میں رکھنے کے لئے جنریٹر کے استعمال اور نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے کے لئے ڈی واٹرنگ سیٹ کو چالو حالت میں رکھیں *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!