تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : 26اکتوبر 2020سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے مائیکرو پلان پر سوفیصد عمل درآمد کیا جائے . ڈپٹی کمشنر عثمان علی

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے ) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ26اکتوبر 2020سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے مائیکرو پلان پر سوفیصد عمل درآمد کیا جائے ، پولیو کا خاتمہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز اعوان ،ڈی ایچ او سید سجاد گیلانی ،اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ عزوبہ عظیم ،اے ڈی سی جنرل ریاض احمد ریاض ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نوید احمد ،ڈی ڈی ایچ او ز، سرکاری محکموں کے سر براہان ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں، انچارج (ڈی پی سی آر) محمد فیصل نثار، کیمونیکیشن آفیسر ڈی سی آفس محمد اسد اللہ چودھری ،سماجی تنظیم’ ماڈا‘ کے صدرمحمد مظہررشید چودھری اور انسداد پولیو کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے، ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ ضلع میں کمرشل ایریاز،ملٹی سٹوری عمارتوں میں رہائش پذیر لوگوں ،دریائی علاقوں ،ڈھاریوں اور خانہ بدوشوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کا کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسئین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے،پولیو مہم کی کامیابی صحتمند پاکستان کی ضمانت ہے بچوں کو پولیو کے مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کا ہر بچہ انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پیئے، پاکستان کے ہر شہری کو اس مہم میں اہم کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہمارے بچے اس مرض سے ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو سکیں ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے کام کرنے والے تمام افراد نہ صرف اپنی ڈیوٹی احسن انداز سے سر انجام دیں بلکہ خدمت خلق کے جذبہ سے کام کریں پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہم سب نے مل کر ہی پاکستان کو پولیو فری بنانا ہے انہوں نے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے محکمہ صحت کے کارکنان کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہر سے باہر گئے بچوں اور زیرو ڈوز بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں ٭

یہ بھی پڑھیں  چین میں موبائل فون صارفین کے لیے الگ رستہ بنا دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker