تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ کی مختصر خبریں

مختصر خبریں

اوکاڑہ(بیورو رپورٹ)جعلی چیک دینے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق شمسیہ کالونی کے رہائشی محمد اصغر نے چھ لاکھ اور 36ہزار روپے اور گلبرگ کالونی فیصل آباد کے رہائشی برہان جاویدنے چھ لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا تما م چیک ڈس آنر ہوگئے پولیس نے عدالتوں کے حکم پر مقدمات درج کرکے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے*
*پتنگ فروشی پر دکاند ار کو گرفتار کرلیاگیاتفصیلات کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر غفور کالونی چھاپہ مارا جہاں بشیر ضیاء پتنگ فروخت کرتاہوا پایاپولیس نے دو ڈور کیمیکل او ر150پتنگ قبضہ میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیااور تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے*
* تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں27 والا روڈ پر پتنگ بازوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہزاروں کی مقدار میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ملزموں کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج علاقہ مکینوں نے ایس ایچ او کے اس اقدام کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا جرائم سے پاک معاشرہ قائم کرنا ہر شہری کی اولین ذمہ داری ہو نی چاہیے ایس ایچ او صبغت اللہ نے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام اور میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ہم نے جرائم پیشہ افراد سمیت سٹریٹ کرائم،ڈکیتی ،قحبہ خانوں اور پرچی جواء ،تاش جواء اور پتنگ فروشوں کے خلا ف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے میرے علاقہ میں قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں انکے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی جرائم پیشہ عناصر اپنا قبلہ درست کر لیں انکے گرد گھیرا مزیدتنگ کر دیا ہے اب کو ئی مجرم سزا سے نہیں بچ سکتا ،کسی کے ساتھ نہ انصافی نہیں ہو گی۔ ہم امن وامان کے قیام اور جر ا ئم کے خاتمہ کے لئے مستعد ہو کر کام کررہے ہیں بہادری جرات مندی سے اپنے فرائض منصبی ادا کررہے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ جر ائم پیشہ افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اس مو قع پر چوہدری اکرم عاصم،عمران علی بھٹی،عرفان خان لودھی، اللہ دتہ AD ،تنویر اختر،رانا طاہر اور دیگر صحافی بھی موجود تھے اور ان کا مزید کہنا تھا کہ ما تحت پولیس افسران اور عملہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ تھانہ میں آنے والے سا ئلین کے ساتھ ہمدردی اور خوش اخلاقی سے پیش آ ئیں اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے جرائم پیشہ افراد کے گھروں میں سوگ کا سماں ہے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں جرائم کی شرح کافی حد تک کم ہو گئی ہے اہلِ علاقہ نے ایس ایچ او صبغت اللہ کی ایمانداری اور بہادری کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا*
*تھانہ بی دویژن پولیس کی کاروائی شراب نوش کو حوالات میں بند کر دیاگیا تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس نے شہر سٹاپ پر ساجد سکنہ صمدپورہ کو شراب نوشی کرنے پر پکڑ لیا اور حوالات میں بند کر دیا جبکہ بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں اور ہزاروں روپے وٹک کی رقم بھی قبضہ میں لے لی پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے*
* اوکاڑہ اور اس کے نواح میں ناجائز منشیات اور اسلحہ برآمد کرکے ایک عورت سمیت دس افراد کوگرفتارکرلیاگیا عورت کاخاوند فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تفصیلات کے مطابق بارن پور کی رانی بی بی سے 1280گرام اور محمد حسین سے 1050گرام چرس برآمد ہوئی 24جی ڈی کے محمد سلیم سے 830گرام ہیروئن برآمد ہوئی عتیق الرحمن عرف گھوڑاسے 20لیٹر،39تھری آرکے ارشد مسیح سے 100لیٹراور پیر علی کے اللہ یار سے 20لیٹر شراب برآمد ہوئی جب کہ محمد اسحاق ، طاہر اقبال،اور غلام مرتضیٰ سے الگ الگ طورپر پسٹل 30بور برآمد ہوئے دلباغ رائے کے شہادت علی سے پسٹل 32بور برآمدہوا پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے*
* اوکاڑہ کے نواح میں دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے زرعی آلات ،موٹرسائیکل اور خچر ریڑھا خر د برد کرلیاگیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق کوٹ ولیا چک 2ٹوایل کے ایک کروڑ اور 25لاکھ روپے مالیت کے زرعی آلات قصور کے رہائشی بابر حبیب نے اور چک23ٹو ایل کے رہائشی راؤ غضنفر علی کا خچر ریڑھا اختر علی،کاظم علی اور شوکت علی نے خر د برد کرلیاجب کہ یعقوب ٹاؤن چک 3فورایل کے زاہد اکبر کی دو موٹر سائیکل محلہ احمدآباد کے محمد منیر نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے ہتھیالیں پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے*
*محکمہ انہار کے افسران کی پولیس پارٹی کے ہمراہ پانی چوری کرنے پر نو افرادکے خلاف کارروائی تفصیلات کے مطابق چک 24ٹو ایل کے محمد انور کارقبہ کے لئے پانی کو اشرف،آصف،عاصم اور یوسف وغیرہ نو افراد نے چوری کرلیاپولیس نے ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر مقدمہ درج کرلیاپولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے *
*اوکاڑہ کے نواح میں ڈکیتی نیت سے چھپے تین ڈاکوکوگرفتار کرلیا گیا جب کہ چار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق پولیس نے نواحی قصبہ جٹھیانہ میں چھاپہ مارا جہاں سے بستی عبدالستار کے صدی احمد ،صدر گوگیرہ کے منظور اور قصبہ جٹھیانہ کے مقبول کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاگیاجب کہ محمد یٰسین اور ان کے دیگر تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے*
* اوکاڑہ کے نواح میں مجر م اشتہاریوں کوپناہ دینے پر بھائی سمیت چار افر اد کو گرفتار کرلیاگیا تفصیلات کے مطابق قصبہ شیر بالا کے محمد آزاد نے اپنے بھائی محمد شہزاد ،چک 24ٹو آر کے زبیر نے افضال عرف چاندی ،دلباغ رائے کے شہادت علی نے ذوالفقار علی اور قصبہ پیر علی کے غلام حسین نے ابوالحسن کو پناہ دے رکھی تھی پولیس نے گرفتار کرنے کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فرار میں مدد کی پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے*
*اوکاڑہ کے نواح میں لڑائی جھگڑے کے دو واقعات میں تین خواتین سمیت چار افرادکو زخمی کر دیا گیا پولیس نے دس افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی کارروائی شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق موضع اکبرمیں یوسف ،زواراور آصف نے مظہرعباس کو تشد د کانشانہ بنایا اور اس کی نقدی 41سو روپے او ر موبائل بھی چرا لیا چک 17فور ایل میں محمد صدیق کے گھر داخل ہوکر محمد شعیب،عرفان،ارسلان،اسلم اور اشرف نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کی مدد سے زینب بی بی اس کی بہو رضیہ بی بی او وحیداں بی بی کو تشدد کانشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگئیں*
*اوکاڑہ کے نواح میں چوری کی واردات میں نقدی اور موبائل چرالئے گئے تفصیلات کے مطابق آبادی چنڈور والی49ڈی کے رہائشی محمد ارشد کی دکان بستی عبداللہ سے نامعلوم ملزمان 58ہزار اور نو سو روپے مالیت کے موبائل اور نقدی چرا کر لیے گئے پولیس نے تفتیشی کارروائی شرو ع کر دی ہے *
یہ بھی پڑھیں  تحفظ حرمین شریفین پر تو کوئی اختلاف نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker