تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں . ملک علی قادر عباس

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ضلعی چیئرمین ملک علی قادر عباس نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں ٹھیکہ جات کی شفاف بولی اور میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قیام کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں کسی بھی قسم کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خاتمہ کے لیے منتخب ضلع کونسل کے نمائندوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے یونین کونسلز کے چیئرمینوں نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے ٹھیکہ جات میں میرٹ کامدنظر رکھا ہے ملک علی قادر عباس نے کہا کہ ضلع میں تفریح کی سہولت کے لیے قائم پارکوں کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے سیکورٹی کے پیش نظر پارکوں میں سیکورٹی گارڈز تعینات کیے جارہے ہیں اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل عماراجمل چوہدری،چوہدری محمدوسیم،میاں صداقت خان،وسیم انور اکبر بھٹی،میاں محمد اقبال جیوے کااور صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ محمد مظہر رشید چوہدری بھی موجود تھے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker