
اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈینگی مچھر سے بچاؤ کا واحد راستہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں ہے،حدیث نبوی ﷺ صفائی نصف ایمان ہے پر عمل کر کے ہی مختلف بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے ان خیالات کا اظہار اینٹی ڈینگی ڈے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا سیمینار گورنمنٹ ایم سی جونیئر ماڈل گرلز ہائی سکول میں منعقد ہوا جس میں طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار سے پرنسپل غزالہ بٹ، سینئر ٹیچرمیڈم عصمت نسیم، میڈم عذرا، میڈم یاسمین ،سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،میڈم اقراء مظہر، مس تزئین اعجاز نے بھی خطاب کیا*