تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: غربیوں اور مظلوموں کی داد رسی کریں اللہ کے خوف کو دل میں رکھیں . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے سب ڈویژنل پولیس آفیسر اور ایس ایچ اوز سے ماہ اکتوبر کے حوالے سے کرائم میٹنگ کی جس میں انہوں نے کہا زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد حقائق کی روشنی میں یکسو کریں ناقص کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کیے جن میں ایچ او راوی ،ایس ایچ او ستگھرہ،ایس ایچ او چوچک جبکہ اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او صدر دیپالپور اور ایس ایچ او سٹی رینالہ کو شاباش دی اور کہاکہ غربیوں اور مظلوموں کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں ۔انہوں نے کہا کوئی بھی سائل آپ کے پاس آئے اُس سے خوش اخلاقی اور محبت سے پیش آئیں ۔اللہ تعالی ٰ نے آپ کو اختیارات دئیے ہیں اور ان اختیارات کو نیک نیتی اور ایمانداری سے اداکریں غربیوں اور مظلوموں کی دادر سی کریں اللہ کے خوف کو دل میں رکھیں اور کسی کے دباؤ میں نہ آئیں بلکہ ایمانداری کے ساتھ لوگوں کی مدد کریں ۔ڈی پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ اپنے اپنے علاقے میں گشت کے نظام کو بہتر کریں نیشنل ایکشن پلان پرسوفیصد عملدرآمد کیاجائے ۔بلدیاتی الیکشن میں ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے خواہ وہ کوئی بھی ہوا ہمارااولین کام یہ ہے کہ قانون کی پاسداری پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد ہو۔ کوئی بھی پولیس آفیسر یا اہلکار اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہو تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائے جائے گی ۔ڈیوٹی کے دوران غفلت ،لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ہوائی فائرنگ ،اسلحہ کی نمائش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹاجائے ۔ کرائم میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کوئی بھی امیدوار کامیاب ہو اُسے ہر گز اجازت نہیں ہوگی کہ وہ ہوائی فائرنگ ، آتش بازی کرے اگر کسی نے بھی اس کی خلاف ورز ی کی تو اس کے خلا ف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاررائی عمل میں لائی جائے گی ۔ڈی پی آفس میں قائم میڈیا سیل اور سائبر کرائم سیل کو اچھی کارکردگی پر صحافیوں کی جانب سے 5000/-ہزار روپے کا نقد انعام دیا گیا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button