تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : عوام کا قیمتی وقت دشنام طرازی کی سیاست کرنے والوں نے ضائع کر دیا .عمار اجمل چوہدری

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما نو منتخب چیئرمین یونین کونسل عمار اجمل چوہدری نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست کا دھڑن تختہ ہو چکا ہے عوام کا قیمتی وقت دشنام طرازی کی سیاست کرنے والوں نے ضائع کر دیا ہے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام دوست پالیسیوں پر کاربند ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے سماجی کارکن و صحافی محمد مظہررشید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عو ام نے جھوٹ اور انتشا ر کی سیا ست کو ختم کر نے کا عز م کر رکھا ہے جب کہ حکومت ملکی استحکا م اور عو امی فلا ح کے ایجنڈ ے پر عمل پیر ا ہو کر تر قی و خوشحا لی کی منز ل کی طر ف بڑ ھ رہی ہے حکومت اور عوا م ملکی تر قی کے ایجنڈ ے پر متفق ہے عو ام اپنے حق رائے دہی کا استعما ل کر کے حکومت کے راستے میں آ نے والی روکاوٹوں کو ہٹا رہے ہیں عمار اجمل چوہدری نے کہا کہ بہت جلد عوام کو توانائی بحران سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا ملنے والا ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی دلیرانہ حکمت عملی سے کشمیر اور دیگر مسائل پر عالمی توجہ مبذول ہو چکی ہے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button