تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے . امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر بابر رشید

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے) امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر بابر رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔وزیر اعظم عمران خان اگر عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کرسکتے توانہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے جماعت اسلامی بہت جلد مہنگائی لوٹ مار کرپشن کے خلاف تحریک کاآغاز کرے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام سراج الحق کو اپنا قائد سمجھتی ہے اوروہ انہیں مایوس نہیں کریں گے ،ڈاکٹر بابر رشید نے مزید کہا کہ حکومت اپنے منشور کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا اپنا وعدہ پورا کرے ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کے ایشو پرحکومت عوام کو اعتماد میں لے جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ ہونیوالی ظلم و زیادتی کے خلاف 14 اکتوبر کوملک بھر کی طرح ضلع اوکاڑہ میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی٭

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button