تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : مرکزی جلوس امام بارگاہ دربار حسین اور امام بارگاہ حیدریہ لاری اڈا سے برآمد

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چوہدری ،عرفان اعجاز سے)علم، تعزیے ،ذولجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربار حسین اور امام بارگاہ حیدریہ لاری اڈا سے برآمد ہو اجلوس اپنے مقررہ راستوں ریلوے پھاٹک سے بے نظیر روڈ ،سکندرچوک ،چرچ روڈ ،کچہری بازار ،گول چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ایوان حسین پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا اسکے علاوہ ضلع بھر میں سات بڑے جلوس نکالے جارہے ہیں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں دوہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں جلوس کے راستے سے ملحق دیگر راستوں کو خاردار تاریں لگا کر مکمل بند کردیا گیا ہے اعزاداروں کو مکمل جامع تلاشی کے بعد جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے پولیس ،رینجرز،اور پاکستان آرمی کے جوان بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button