تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: دوران ڈکیتی زنا بالجبر کے ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرنے اورگرفتار کرنے پر وزیراعلیٰ پنجا ب کی جانب سے پولیس ٹیم کو کیش ایوار ڈ

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے) دوران ڈکیتی زنا بالجبر کے ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرنے اور گرفتار کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجا ب کی جانب سے پولیس ٹیم کو کیش ایوار ڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نواز ا گیا پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے بہرہ ور افسران پولیس فورس کے ماتھے کا جھومر ہیں ڈی پی او اوکاڑہ تفصیلات کے مطابق اڈا صالحوال میں چند روز پیشتر ڈکیتی کے دوران ملزمان نے خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ نے ایس ایچ او کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس کی مانیٹرنگ کے فرائض ڈی ایس پی تحصیل دیپالپور سرکل کو سونپے ٹیم نے ڈی این اے سمیت دیگر تمام روائتی اور سائنسی بنیادوں پر ڈی پی او آفس میں قائم آئی ہا ل کی مدد سے ٹھوس شواہد کو یک جا کیا محصول ڈیٹا کی بنیا دپر ملزمان کو گرفتار کرلیا اس بڑی کامیابی پر وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار نے ضلع اوکا ڑہ پولیس کی کارکردگی کو سراہاوزیر اعلیٰ نے تفتیشی ٹیم میں شامل تمام اراکین کو کیش ایوار ڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا جس کے لئے طیب سعید شہید سول لائن پولیس میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ ایسے افسران جو پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے بہرہ ور ہیں ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ایسے افسران کی وجہ سے معاشرہ میں پولیس کی خدمات کے ضمن میں امیج کومثبت اور بہتر بڑھاوا ملتا ہے یہ بھی کسی طو ر ایک بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے کہ پولیس کی فرض شناسی پر صوبہ کے وزیر اعلی نے متاثر ہوکر انعامات سے نواز ا ہے٭

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button