تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : حکومت پنجاب سورج مکھی کی کاشت پر پانچ ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے سورج مکھی کی فصل کی پیداوار کے مقابلہ کا بھی انعقاد کر رہی ہے . شاہد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے) تحصیل دیپالپور میں شاہد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن ساہیوال کی زیر صدارت سورج مکھی کی کاشت،گندم کی جڑی بوٹیوں اور بیماریوں کے انسداد اورفصل مکئی کی پیداواری ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چوہدری شہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ اور محمد علی بھٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپوراس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر شاہد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن نے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر سورج مکھی کی فصل کی کاشت کی ترغیب دی انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف کاشتکاروں کے لئے منافع بخش فصل ہے بلکہ حکومت اس کی درآمد پر ایک بہت بڑی رقم خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب سورج مکھی کی کاشت پر پانچ ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے سورج مکھی کی فصل کی پیداوار کے مقابلہ کا بھی انعقاد کر رہی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی فصل کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے جدید کاشت اپنانے کا مشورہ بھی دیا۔ چوہدری شہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ نے کسانوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار بھائیوں کو گندم کی فصل میں موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے کیونکہ یہ گندم کی پیداوار میں 14 سے 42 فیصد تک نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔ لہذا ان کا مناسب اور بروقت انسداد ازحد ضروری ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے سورج مکھی کے بیج کی سبسڈی، سورج مکھی اور گندم کے نمائشی پلاٹس، گندم اور کینولا کی فصل کے پیداوار کا مقابلہ جات، مختلف زرعی آلات پر 50 فیصد سبسڈی وغیرہ سے متعلق مختلف منصوبوں کے بارے میں بتایا اور کسانوں پر زور دیا کہ محکمہ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں تاکہ انہیں بہتر کاشتکاری کے حوالے سے خدمات میسر آسکیں۔ محمد علی بھٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپور نے فصل گندم کی بیماریوں اور ان بروقت انسداد پر سیر حاصل گفتگو کی۔ ڈاکٹر محمد آصف رفیق زراعت آفیسردیپالپور نے مکئی کی فصل پیداواری ٹیکنالوجی اور مکئی کی فصل پر حملہ آور ہونے والا مہلک کیڑا فال لشکری سنڈی کے دوران حیات،طریقہ نقصان اور مستقبل میں اس کے حملے کو قابو پانے کے لئے مختلف اقدامات کے حوالے کے بارے میں بتایا۔ شاداب حسین انچارج زراعت آفیسر حویلی لکھا نے کسانوں کو سورج مکھی کی فصل کی پیداواری عوامل اور سورج مکھی کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور ان کے مناسب انسداد کے بارے میںآگاہ کیا٭

یہ بھی پڑھیں  قصور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

یہ بھی پڑھیے :

4 Comments

  1. Magnificent goods from you, man. I’ve understand your stuff previous to and you’re just extremely wonderful.
    I really like what you have acquired here, certainly like what you are stating and the way
    in which you say it. You make it enjoyable and you still care for to keep it smart.

    I cant wait to read much more from you. This is really a wonderful website.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker