تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پنجاب حکومت غذائی خود کفالت جدید طریقہ کاشت کاری اور کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کے بہترین معاوضہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے . ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شہباز اختر

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے)پنجاب حکومت غذائی خود کفالت جدید طریقہ کاشت کاری اور کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کے بہترین معاوضہ کے لئے جو اقدامات کر رہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی گندم کی سپورٹ پرائس کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ کھادوں اور بیج پر سبسڈی کی فراہمی ایک اہم ترین کام ہے جو کسانوں کی خوشحالی کا باعث ہے کاشتکار محکمہ زراعت کے افسران کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھائیں اور کاشتکاری کو جدید خطوط پر استوار کریں جس سے نہ صرف ان کے منافع میں اضافہ ہو گا بلکہ ان کی پیداواری لاگت بھی کم ہو جائے گی کسانوں کو اعلی معیار کے بیج کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائر یکٹر چوہدری شہباز اختر اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت محمد ریاض انجم نے چکنمبر 16/GD میں ہونے والے فارمرز ڈے کے موقع پر علاقہ کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا فارمرز ڈے میں علاقہ کے کاشتکاروں نے شرکت کی ڈپٹی ڈائر یکٹر چوہدری شہباز اختر اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت محمد ریاض انجم نے کاشتکاروں کو گندم کی کاشت ،بیج کے انتخاب ،کھادوں کا استعمال ،جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کے لئے موزوں جڑی بوٹی مار سپرے اور آبپاشی کے سلسلہ میں رہنمائی دی ٭

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف نے عوام میں پانامالیکس کے حوالے سے آگاہی کیلئے ‘‘پاناما کرپشن وین ’’تیار کر لی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker