تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : سیاست میں آنے کا مقصد غریبوں کی تقدیر کوبدلنا ہے . چودھری عبداللہ طاہر

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے) پارٹیاں بدل بدل کر عوام کو نئے نئے سہانے خواب دیکھا کر ووٹ لینے والے آزمائے ہوئے سیاستدانوں کواَب کی بار عوام مسترد کر دیں گے ،ہمارا نعرہ خوشحال اوکاڑہ انشااللہ ضرور پورا ہوگا،سیاست میں آنے کا مقصد غریبوں کی تقدیر کوبدلنا ہے ،سماجی کاموں میں پہلے سے بھی زیادہ وقت دے رہا ہوں اِن خیالات کااظہار معروف سماجی شخصیت چودھری عبداللہ طاہر نے اپنے حلقہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنھوں نے کہا کہ سالہاسال سے عوام سے ووٹ حاصل کر کے اُنھی کا استحصال کرنے والوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے غریبوں اور حلقہ کے عوام کے لیئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے والے اپنی کئی کئی باریاں لینے کے بعد بھی اُن کے لیئے کچھ نہ کر سکے چودھری عبداللہ طاہرنے کہا کہ میرے خاندان نے سماجی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا، حلقہ کے عوام کی پر زور خواہش پر سیاست کی پُرخار وادی میں قدم رکھا اور انشااللہ مجھے عوام کی دعائیں اور محبتیں ہی حلقہ میں کامیاب کروائیں گی ہم سیاست میں برداشت رواداری اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker