تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ریو نیو عوامی خدمت کچہری عوام کو فوری انصاف اور انتہائی سہولت کے ساتھ ان کے مسئلہ کے حل کی جانب ایک انتہائی اہم قدم ہے . ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ ریونیو سے متعلقہ عوامی مشکلات و شکایات کے ازالہ کے لئے ہر مہینے کی یکم تاریخ کو لگائی جانے والی ریو نیو عوامی خدمت کچہری عوام کو فوری انصاف اور انتہائی سہولت کے ساتھ ان کے مسئلہ کے حل کی جانب ایک انتہائی اہم قدم ہے عوام کی جانب سے پیش کی جانے والی ریو نیو سے متعلقہ درخواستوں پر نہ صرف موقع پر ہی احکامات جاری کیے جاتے ہیں بلکہ ان کی موثر نگرانی اور فیڈ بیک بھی حاصل کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کا سسٹم پر اعتماد بحال رہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سمیت تمام متعلقہ افسران کا کھلی کچہری میں موجود ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت عوامی مسائل کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس کے حل کے لئے پورے خلوص سے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری میں آنے والے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔کھلی کچہری میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو صبا اصغر ،اسسٹنٹ کمشنر سیدہ آمنہ مودودی ،تحصیل دار آصف جاوید ورک سمیت محکمہ ریو نیو کا فیلڈ عملہ بھی موجود تھا ڈپٹی کمشنر نے تمام درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جار ی کئے اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کی تاکید کی ۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل کے اجرا،درستگی ریکارڈ ،انتقالات کے اندراج ،معائنہ ریکارڈ سمیت ریو نیو سے متعلقہ معاملات کو میرٹ پر شفافیت سے حل کیا جائے تمام افسران اور اہلکاران لوگوں کی سہولت کو اولین اہمیت دیں انہوںنے کہا کہ ریو نیو ریکارڈ کا درست ہونا انتہائی اہم ہے اس سلسلہ میں احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے ٭

یہ بھی پڑھیں  یوسف رضاگیلانی کی امجد صابری کے گھر آمد،اہل خانہ سے تعزیت

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker