تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : دوران ڈکیتی شہریوں کو ہلاک کرنے والا ڈکیت اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، ترجمان پولیس

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)دوران ڈکیتی شہریوں کو ہلاک کرنے والا ڈکیت اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، ترجمان پولیس،دوران ڈکیتی شہریوں کو ہلاک کرنے والاایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک دو فرار مفرور ملزمان کے گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم کی تشکیل بروقت کارروائی کرنے پر ڈی پی او حسن اسد علوی نے افسران کی کارکردگی کو سراہاترجمان پولیس کے مطابق تین مسلح ڈاکوؤں نے رضوی چوک میں ناکہ لگا کر ایک راہ گیر سے موٹر سائیکل اور موبائل چھین لیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو گشت ڈیوٹی پر مامور ایس ایچ اوسٹی دیپالپور اپنی ٹیم کے ساتھ جائے وقوع پر جا رہے تھے اسی دوران صدر دیپالپور پولیس بھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے روانہ ہوگئی ملزمان اور پولیس کا آمنا سامنا دایارام روڈ پر صوبھا رام پل پرہوگیا پولیس نے ملزمان کوہتھیار ڈالنے او ر خود کو پولیس کے حوالہ کرنے کا اعلان کیالیکن ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی حفاظت خود اختیاری کے طور پر پولیس نے بھی کراس فائرنگ کی کچھ دیر بعد ملزمان کے طرف سے فائرنگ کا سلسلہ تھم گیاتو پولیس نے علاقہ کا سرچ کیاتو ایک کس اسم مسکن نامعلوم ڈاکو کی لاش برآمد ہوئی جب کہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گذشتہ دنوں مقامی مشروب ساز فیکٹری میں ڈکیتی واردت کے مدعی مقدمہ نے ہلاک ڈاکوکی شناخت کرلی اور کہا کہ اس کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں یہ ہلاک شدہ ڈاکو بھی شامل تھا اس واردات میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے بروقت کارروائی کرنے پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو امن وامان فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جن افسران اور اہل کاروں نے فوری طور پر اپنی ذمہ داری کااحساس کرتے ہوئے آپریشن میں حصہ لیا اس کا ان کوانعام بھی دیا جائے گا دریں اثناء ڈی پی او اوکاڑہ نے دیپالپور ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے اور ہر 24گھنٹے بعد اپنی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button