تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے این جی اوز کا کردار انتہائی اہم ہے . ڈپٹی کمشنر صائمہ احد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر صائمہ احد چیمہ نے کہا ہے کہ سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے این جی اوز کا کردار انتہائی اہم ہے حکومت منشیات کے استعمال اور اس مکروہ کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف جامع حکمت عملی مرتب کر کے بھرپور اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آرگنائزر موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز "ماڈا”(رجسٹرڈ) محمد مظہر رشید چوہدری ،چیئرپرسن ہیومن رائٹس کمیٹی لاہورہائی کورٹ بار برائے ضلع اوکاڑہ مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،ممبر سٹی پریس کلب(رجسٹرڈ) چوہدری عرفان اعجاز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر صائمہ احدنے کہا کہ منشیات کی لعنت سے نوجوانوں اور نئی نسل کو محفوظ رکھنے کے لیے این جی اوز کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا حکومت ایسے اداروں کے قیام کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے جہاں نشئی افراد کا علاج ممکن ہوسکے منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا این جی اوز اور مخیر افراد کے تعاون سے سماجی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button