تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : بچوں کی تعلیم وتربیت میں والدین اور اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے . امجد علی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )تعلیم انسان کو انسانیت سکھاتی ہے ،پرائیویٹ تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،بچوں کی تعلیم وتربیت میں والدین اور اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے ان خیالات کا اظہاراحمد جلال کڈز کیمپس کی بارھویں سالانہ تقریب انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا تقریب کے مہمان خصوصی سینئر براڈ کاسٹ جرنلسٹ تنویر شھزاد اور مہمانان اعزاز ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد عارف ،سماجی کارکن وصحافی محمد مظہررشید چوہدری تھے جبکہ تقریب میں نوجوان صحافی چوہدری عرفان اعجاز بھی موجود تھے ڈائریکٹر سکول امجد علی اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے جدید سائنسی دور میں اسلامی روایات کے مطابق بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے پرنسپل مس رخسانہ حسین نے سپاس نامہ پیش کیا تقریب میں سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا وطالبات کو شیلڈز اور انعامی کپ پیش کیے گئے بچوں نے مختلف ٹیبلوز اور ملی نغموں میں شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل موہ لیے تقریب میں ڈائریکٹر سکول امجد علی کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ز کو ایوارڈ کے ساتھ ساتھ کیش انعام بھی دیا گیا انعام پانے والے اساتذہ میں مس سعدیہ ،مس روبینہ ،مس حمیرا، مس مہرین شامل تھیں تقریب میں بچوں کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button