تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : معذور افراد کو معاشرتی دھارے میں لانے کےلیے یونیورسٹیوں کا کردار اہم ہے ، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر زکریا ذاکر

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے) اوکاڑہ یویونیورسٹی مقامی سطح پر معذور افراد کے لیے سپورٹ فند قائم کروا رہی ہے ، معذور افراد کو معاشرتی دھار ے میں لانے کےلیے یونیورسٹیوں کا کردار اہم ہے ،وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر زکریا ذاکرتفصیلات کے مطابق معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مختلف جسمانی مسائل کا شکار افراد معذور نہیں بلکہ کئی طرح کی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں اورپائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ایسے افراد کو معاشرتی دھارے میں شامل کرنا نہایت ضروری ہے، یونیورسٹیاں جمہوری معاشروں کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں پاکستان کے اساتذہ اور محققین کو معذور افراد کے حقوق کے حوالے سے معاشرے میں آگہی پیدا کرنی چاہیے معذور افراد سے بھیک منگوانے یا ان کو معمولی نوعیت کے کاموں پہ لگانے کی بجائے ا ن کو تعلیم و تربیت اور ترقی کے مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے باعزت روزگار کما سکیں ایسے افراد عام انسانوں کی نسبت زیادہ بہادراور محنتی ہوتے ہیں، پروفیسر زکریا ذاکر نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ معذور افراد کو بھیک اور انحصار کی ذلت سے اوپر اٹھانے کے لیے سپورٹ فنڈز قائم کرے انہوں نے معذور افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں میں دو فیصد کوٹہ متعین کرنے اور ان کے لیے تعلیم کی سہولیات مفت فراہم کرنے پہ حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سرہا، اوکاڑہ یونیورسٹی مقامی سطح پر معذور افراد کے لیے سپورٹ فنڈ قائم کروانے کے لیے مخیر حضرات اور انسان دوست اداروں کے ساتھ رابطے کر رہی ہے، یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہر اکیڈمک بلاک اور کینٹین میں معذور افراد کے لیے الگ داخلی اور خارجی راستے بنائے ہیں اور افراد کی کیمپس میں نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے ویل چیئرز اور دیگر لوازمات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ٭

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: برما میں ظلم پر انسانی حقوق کی خاموشی شرمناک ہے، شیخ زیشان سعید

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker