تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:عید کے دوسرے روز بہن کو جی ٹی روڈ پرموبائل فون پر بات کرتے دیکھ کربھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)اوکاڑہ عید کے دوسرے روز بدچلنی کے شبہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ کا رہائشی عبادت علی عید کے دوسرے روز جی ٹی روڈ پرجارہا تھا کہ اس نے اپنی بہن کرن شہزادی کی جی ٹی روڈ پر موبائل فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے دیکھا بہن کو جی ٹی روڈ پر موبائل فون پر بات کرتے دیکھ کر عبادت علی مشتعل ہوگیا اور دستی پسٹل سے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا جو شدید زخمی ہونے کے باعث زمین پر گر پڑی اور زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:قصورسے پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی، مسعوداحمد بھٹی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker