تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : مسلمانوں کی نسل کشی پر سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے . چوہدری رضوان احمد

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمد نے کہا کہ بر ما میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی نسل کشی پر سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے مسلمانوں پر نام نہاد دہشت گردی کا لیبل لگا کر مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ کے زونل امراء اور جنرل سیکرٹریزکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بر ما میں ہو نیوالی مسلمانوں کی قتل و غارت گری انتہائی قابل افسوس ہے بر ما میں مسلمانوں بچوں بزرگوں کو قتل کیا جارہاہے ۔ بر ما میں مسلمانوں کے قتل عام خواتین کی بے حرمتی پر صرف چند ممالک کی طرف سے مذمت کی گئی دیگر ممالک کی خاموشی مجرمانہ ہے ۔ شام کو 4:30بجے گولچوک سے پریس کلب تک روہنگیا مارچ ہوا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button