
اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے راہنماء میاں غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں مئیر و ڈپٹی مئیر اور چیئرمین و وائس چیئر مین مسلم لیگ (ن) کے کارکن ہونگے۔ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں ریگی۔ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کریگی اور دھاندلی ا راگ الاپنے والوں کو عوام آئینہ دکھا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع اوکاڑہ کے انفارمیشن سیکرٹری سہیل احمد مغل سے مسلم لیگ ہاؤس پنجاب میں خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نتشار اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں نے کلین سویپ کرکے حکومت کی شاندار کارکردگی پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی تعمیر و ترقی کے ریکارڈ کام کروائے قوم میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں سے خوش ہیں جس کے باعث مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن سیاست نہیں بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے *