تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: سٹم آف ہومیو پیتھی کی کامیابی اور ترقی کیلئے ہمہ وقت کو شاں ہیں . ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)پاکستان ہومیو میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اوکاڑہ ،مظفر گڑھ میں کامیاب ایجوکیشنل ہومیو پیتھک سیمینار منعقد کروانے پر PHMA مظفر گڑھ کے صدر ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد فہیم،ڈاکٹر عبدالقدوس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہومیو پیتھک ڈاکٹر محبوب کھو کھر،ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج آسان اور بے ضرر ہے جس میں ہر بیماری کا علاج بغیر اپریشن موجود ہے انتخاب دوا کا انحصار مریض کی مجموعی علامات پر ہو نا چاہےئے وہ علامات جو مریض خود بیان کرے اس کیلئے یہی علامات اندرونی و بیرونی تکلیفات کا عکس ہوتی ہیں ہومیو پیتھک ڈاکٹر اگر تشخیص پر مکمل عبور حا صل کر لے تو کبھی ناکامی کا منہ نہیں دیکھنا پڑے گا اور درست تشخیص سے مریض مکمل شفا یاب ہو جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سسٹم آف ہومیو پیتھی کی کامیابی اور ترقی کیلئے ہمہ وقت کو شاں ہیں اور اسی کاوش کے پیش نظر پاکستان ہومیو میڈیکل ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے مختلف شہروں میں ایک روزہ فری الٹرا ساؤنڈ ٹریننگ ورکشاپ اور ہو میو پیتھک ایجوکیشنل سیمینار منعقد کئے جا رہے ہیں جس میں پاکستان کے مایہ ناز ڈاکٹرز شرکت کریں گے اور اپنے وسیع تجربات سے ڈاکٹرز کو مستفید کریں گے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!