تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : دنیا میں تعلیم ہی کامیابی کی کلید ہے . اسماء نوید

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) پرنسپل سٹی سکول اوکاڑہ کیمپس اسماء نوید نے کہا ہے دنیا میں تعلیم ہی کامیابی کی کلید ہے تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب ممکن نہیں وطن عزیز کو قوموں کی برادری میں ایک نمایاں مقام دلوانے کے لئے ہم سب کو بھر پور اقدامات کرنا ہوں گے اساتذہ کرام اپنی صلاحیتوں سے طالبعلموں کے جوہر نکھارنے میں سب سے نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سکول اوکاڑہ میں اوکاڑہ کیمپس کے سالانہ نتائج کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی ایس پی طارق ظفر ،اساتذہ،والدین اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی ایس پی طارق ظفر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ بچوں کو محنت اور لگن سے پڑھائیں تاکہ وہ اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں اور ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکیں ، اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کریں اور روزانہ کی بنیادوں پر بچوں کا ہوم ورک بھی چیک کرتے رہیں تاکہ وہ باقاعدگی سے تعلیم حاصل کر سکیں اور انہیں حصول تعلیم میں کوئی دشواری پیش نہ آئے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی ہی ملکی ترقی کا باعث ہے اور طالبعلموں کی حو صلہ افزائی کر کے انہیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں ۔تقریب کے آخر میں ڈی ایس پی طارق ظفر ،پرنسپل اسماء نوید اور وائس پرنسپل میڈم زیب نے پوزیشن ہولڈرز طلباء طالبات میں انعامات اور شیلڈ سرٹیفکیٹس تقسیم کئے

یہ بھی پڑھیں  آئندہ 6ماہ پاکستان کی سیاست میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،شیخ رشیداحمد

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker