تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : باؤلے کتوں کے کاٹنے سے دو خواتین سمیت تیرہ افراد شدید زخمی

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) باؤلے کتوں کے کاٹنے سے دو خواتین سمیت تیرہ افراد شدید زخمی، بصیر پور میں کتے کی کاٹنے کی ویکسین برو قت دستیاب نہ ہونے کے باعث زخمیوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق بصیر پور کے مقامی شہریوں کے مطابق گزشتہ صبح تیرہ افراد جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں کو باؤلے کتوں نے کاٹ ڈالا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے جب متاثرین کو مقامی آر ایچ سی بصیر پور پہنچایاگیا تو مبینہ طور پر بر وقت کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہ تھی جس کی وجہ سے متاثرہ زخمیوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں ویکسین منگوا کرزخمیوں کو لگائی گئی مقامی رہائشی افراد کے مطابق بصیر پور ٹاؤن کمیٹی کی حددو میں آ وارہ باؤلے کتوں کے بھرمار ہے جن کو مارنے کے لیے ٹی ایم اے دیپالپور اور ٹاؤن کمیٹی بصیر پور کی کار کردگی انتہائی مایوس کن ہے بعد ازاں زخمیوں کو ویکسین اور طبی امداد کی فراہمی کے بعد بھجوادیا گیا اس حوالے سے ڈی سی او اوکاڑہ سقراط امان رانا کا کہناتھا کہ کتے کے کاٹنے کے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داران کیخلاف کاروائی کا حکم صادر کر دیا گیا ہے *

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنے والے ریاست سے نہ ٹکرائیں،وزیراعظم پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker