تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :اقتدار پر شب خون مارنے والوں کو ماسوائے ناکامی کے کچھ حاصل ہونے والا نہ ہے . عابد شیر علی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواری جتنے چاہیں ڈھونگ ڈرامے رچا لیں جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پورا کرے گی عوامی طاقت کے بل بوتے پر بننے والی جمہوری حکومت کے اقتدار پر شب خون مارنے والوں کو ماسوائے ناکامی کے کچھ حاصل ہونے والا نہ ہے سمجھ سے بالاتر ہے کہ عمران خان میں سیاسی بلوغت کب آئے گی احتجا ج کرنے والوں کو اس بات کا خوف ہے کہ موجودہ حکومت کی ترقی سے قوم راضی ہے اور آنے والے وقت میں قوم دوبارہ بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہی دیکھنا چاہتی ہے اس لیے قوم کو احتجاج اور دھرنوں کی جانب راغب کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ سٹی اوکاڑہ کے صدر اکبر علی خان کے ہمراہ یوتھ ونگ کے کارکنان کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا عابد شیر علی نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی حکومتوں کی کار کردگی پر تنقید کرنے والے کے پی کے حکومت کی نا اہلی پر بھی نظر دوڑائیں اور موازنہ کریں تو ان کو معلوم ہو کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کس طرح سے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ قوم کو یہ کہہ کر گمراہ کیا جا رہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ موجودہ حکومت ختم نہیں کر پائے گی انہوں نے کہا کہ دعوے سے کہتے ہیں کہ جس جنگی طرح بنیادوں پرلوڈ شیڈنگ خاتمہ کے لیے کام کیا جا رہا ہے انشاللہ جمہوری حکومت کے اقتدار کی آئینی مدت کے پورا ہونے سے قبل اس بحران پر مکمل قابو پالیا جائے گا اور قوم کے سامنے سر خرو ہوں گے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button