تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے زریعے ہزاروں نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جارہا ہے . ڈپٹی کمشنر صائمہ احد

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے زریعے ہزاروں نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جارہا ہے اسی سلسلہ کی کا ایک پروگرام ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ھوم اوکاڑہ میں منعقد ہوا جسمیں ہینڈ اینڈ مشین ایمبرائڈری اور بیوٹیشن کاچھ ماہ کا کورس مکمل کر کے کامیاب ہونے والی طالبات کو ٹول کٹس اور سرٹیفکیٹس دیے گئے پروگرام کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر صائمہ احدتھیں اور مہمانان اعزاز میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ایاز گُل ،ممبران ایڈوائزری کمیٹی مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،معروف سوشل ورکر مسز رفعت چوہدری،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی ،صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ محمد مظہررشید چوہدری تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مینجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ھوم اشتیاق احمد خاں نے کہا کہہ وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے زریعے داخلہ حاصل کرنے والی طالبات کو ماہانہ وظیفہ تین ہزار روپے دیا جاتا ہے چھ ماہ کے کورس کے اختتام پر ٹول کٹس بھی دی جارہی ہیں بائیس کامیاب طالبات کو ہینڈ ایمبرائڈری مشین اور تئیس کو بیوٹیشن کٹس دی جارہی ہیں تاکہ انہیں کاروبار شروع کرنے میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہہ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو معاشرہ میں اپنے والد ،بھائی یا خاوند کا معاشی بوجھ کم کرنے کے قابل بنانا ہے انہوں نے طالبات کو کہا کہہ اس پروگرام کی تکمیل کے بعدجب معاشی طور پر مضبوط ہوں تو آپ خودسر نہ بنیں بلکہ خود مختار بنیں تقریب کے اختتام میں کامیاب ہونے والی طالبات کو ڈپٹی کمشنر صائمہ احد ،مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،مسز رفعت چوہدری ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز گُل نے بیوٹیشن ٹول کٹس اور ایمبرائڈری مشینیں تقسیم کیں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker