تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : حساس ادارے کی بر وقت کاروائی اوکاڑہ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا،چھ دہشت گرد ہلاک

اوکاڑہ(بیورو رپورٹ )حساس ادارے کی بر وقت کاروائی اوکاڑہ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا حساس ادارے سے مقابلہ میں چھ دہشت گرد ہلاک جبکہ دو سیکورٹی فورس کے اہلکار زخمی ہو گئے مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضہ سے راکٹ لانچر ،خود کش جیکٹ ،بارودی مواد ،انڈین ساخت اسلحہ اور ڈی پی او آفس کا نقشہ برآمد مارے جانے والے دہشت گرد ڈی پی او آفس پر حملہ کرنے کی پلاننگ میں مصروف تھے ڈی پی او فیصل رانا تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ ستگھرہ کے علاقہ 28ٹو آر میں ایک ڈیرے پر چھ سے آٹھ دہشت گرد موجود ہیں جو کہ بڑی دہشت گردی کی پلاننگ کر رہے ہیں جس پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے ڈرامائی انداز میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر دو حساس ادارے کے اہلکار زخمی ہو گئے اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہو گئی ڈی پی او فیصل رانا بھی اطلاع ملنے پر ایس پی امیر سعود مگسی، ڈی ایس پی ضیاء اورپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اس دوران دہشت گردوں نے خود کو اڑنے کی کوشش کی لیکن حساس ادارے کے اہلکاروں اور پولیس نے بہادری سے ان کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں جہنم واصل کر دیا ہلاک ہونے والے چھ دہشت گردوں کے قبضہ سے پولیس زرائع کے مطابق چھ مارٹر گولے ،چارراکٹ لانچرز،چھ دستی بم ،ہینڈ گرنیڈ ،چھ کلاشنکوف ،انڈین ساختہ پلاسٹک ہائی ایکسپلوئر ،پانچ کلو بال بیرنگ ،تئیس اسٹک دھماکہ خیز،ایک تھیلا گولیوں کااورڈی پی او آفس کے گوگل سے سرچ کر کے نکالے گئے نقشہ پرنٹ ،شناختی کارڈز،سینکڑوں گولیاں ،کھانے کا خشک راشن ،بارودی مواد ،نٹ بولٹ اور دیگر سامان برآمد ہوا جس کوحساس ادارے اور پولیس نے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ڈی پی او فیصل رانا کا کہنا تھا کہ بر وقت حساس ادارے اور پولیس کی کاروائی سے اوکاڑہ بہت بڑے نقصان سے بچ گیا ہے انہوں نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں نے مبینہ طور پر ڈی پی اوآفس پر حملہ کی منظم طریقہ کار سے منصوبہ بندی کر رکھی تھی انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے چھ میں سے چار دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے جن میں عامر صہیب،سعید الرحمان،سمیع اور یاسب الرحمان شامل ہیں جن کا تعلق ضلع ہنگو ،اٹک ،بنوں اور شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے دو دہشت گردوں کے فرار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی حساس ادارے اور پولیس ٹیموں نے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات شروع کر دیں ہیں اس حوالے سے مزید گرفتاریوں کی توقع ہے شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مارنے اور شہر کو بڑی تباہی سے بچانے پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button