تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : واجب الادا ٹیکس کی بر وقت ادئیگی ہر محب وطن پاکستانی کا اولین فریضہ ہے رانا محمد اکرم خاں

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) رانا محمد اکرم خاں لائف پیٹرن چیف اوکاڑہ ٹیکس بار کی چالیس سالہ خدمات کے اعزاز میں خصوصی تقریب،واجب الادا ٹیکس کی بر وقت ادئیگی ہر محب وطن پاکستانی کا اولین فریضہ ہے، رانا محمد اکرم خاں لائف پیٹرن چیف اوکاڑہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ ،تقریب میں رانا محمد عمران ایڈووکیٹ، زاہد رانا، عمران شاہد ، سابق صدر چوہدری آصف ،محمد سلیم ،میاں عبدالمجید ، صابر سرور ڈولہ ایڈووکیٹ ، عاطف الطاف، عمران احمد ،رانا حارث اور منیر احمد نے رانا محمد اکرم خاں لائف پیٹرن چیف اوکاڑہ ٹیکس بار کو چالیس سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،اوکاڑہ ٹیکس بار نے ہمیشہ جونیئر ٹیکس پریکٹشنرز کو ویلکم کیا ،ٹیکس وکلاء کیلئے ہم مزید محنت کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار رانا محمداکرم خاں نے دیپالپور پریس کلب و انجمن صحافیاں کے شاکر رضوی ہال میں صحافیوں اور ٹیکس وکلاء کی کثیر تعداد سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی کو چاہیئے کہ نہایت ذمہ داری کیساتھ حکومت کو ٹیکس بروقت ادا کریں تاکہ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے انتہائی اقدامات سے بچا جا سکے ،ٹیکس بروقت ادا کرنے والوں کیلئے حکومت نے بہترین سہولیات دی ہیں جبکہ ٹیکس چوروں کیخلاف قانونی کاروائی کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے ،اوکاڑہ ٹیکس بار نے ہمیشہ نئے ممبران کو ویلکم کیا ہے اور ان کیلئے معلوماتی سیمینارکا انعقاد کرواتے رہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس آفیسرز اور وکلاء کی سہولت کیلئے ریڈی ریکنر اور انکم ٹیکس آرڈیننس پر مبنی کتاب کا نیا شمارہ جلد عوام کی سہولت کیلئے دستیاب ہو گا واضح رہے کہ رانا محمد اکرم خاں نے پاکستان میں سب سے پہلے آمدن پر ٹیکس کی شرح معلوم کرنے والا ریڈی ریکنر کتابچہ متعارف کروایا اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے نام سے ہر سال کتاب شائع کرتے ہیں جسے پاکستان بھر میں مقبولیت حاصل ہے اور ہر سال ٹیکس کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو یہ کتاب بالکل فری دی جاتی ہے ،اس موقع پر صدر پریس کلب چوہدری محمد اشفاق ،سرپرست الیکٹرونک میڈیا حاجی عطا الرحمن لکھوی ، چئیرمین پریس کلب میاں اعجاز احمد وٹو،وائس چےئرمین رانا علی رضا خاں،صدر الیکٹرونک میڈیا چوہدری مظہر عباس،چئیر مین الیکٹرونک میڈیا میاں جلیل احمد جوئیہ ،جنرل سیکرٹری محمد امجد مغل ،سید محمد حسن شاہ، ایڈشنل سیکریٹری رانا محمد عمران ایڈووکیٹ،میاں عباس ڈولہ، محمد رمضان توگیروی،چوہدری محمد عرفان بھنڈاری،محمد ادریس،محمد عرفان بھٹی،مسعود علی ہاشمی،غلام دستگیر بٹ، حاجی رمضان توگیروی،عبدالعزیز محمودی،چوہدری ،مجاہد محمود،ملک سجاد حیدر نوناری ،ملک وقاص حیدر،ڈاکٹر محمد ناصر،احمد رضا گڈو اور ممبران و عہدیدران کی کثیر تعداد موجود تھی

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کی تقدیرکھوکھلےنعروں سےنہیں بلکہ عملی اقدامات اورحکمت عملی سے بدلی جاسکتی ہے،پاکستان پیپلزالا ئنس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker