تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ٹی ایم اے ملازمین کی نااہلی ،شہر کا کوڑا کرکٹ ایل بی ڈی سی نہر میں پھینک دیا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ٹی ایم اے ملازمین کی نااہلی ،شہر کا کوڑا کرکٹ ایل بی ڈی سی نہر میں پھینک دیا جس سے جانوروں میں کئی وبائی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ عوام سراپا احتجاج ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کے ملازمین سارے شہر کاکو ڑا کر کٹ اکٹھا کر کے ٹرالیوں کے ذریعے ایل بی ڈی سی نہر کے کنارے لاتے ہیں جہاں پہلے اس کو ڑا کرکٹ کو تلف کیا جاتا تھا لیکن موجودہ ایڈمنسٹریٹر اور ٹی ایم او کے حکم سے اس کو ایل بی ڈی نہر میں پھینکناشروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے ایل بی ڈی سی نہر کے پانی زہریلا ہو رہا ہے جوجانوروں میں کئی وبائی بیماریوں کو جنم لے رہا ہے جانوروں میں نہر کا زہریلا پانی پینے سے کئی بیماریاں لگ چکی ہیں جس پر عوام نے شدید احتجاج کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،کمشنر ساہیوال ڈویژن سہیل شہزاد اور ڈی سی اوکاڑہ سے مطالبہ کیا ہے کو ڑا کرکٹ کو ایل بی ڈی سی نہر میں نہ ڈالنے کی فوری احکامات جاری کیے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف فوری کا روائی کی جائے *

یہ بھی پڑھیں  حج درخواستوں کی وصولی کاعمل شروع، بینکوں میں رش رہا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker