تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ڈینگی کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ظہیرعباس شاہ

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر و ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ظہیر عباس شاہ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اس سلسلہ میں شعور اجاگر کرنے اور اس کے مستقل بنیادوں پر خاتمہ کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل کو برؤے کار لایا جارہا ہے ۔ڈینگی کے خاتمہ کے لیے ہر فرد اپنا کلیدی رول پلے کرے تاکہ اس کا جڑ سے ہی خاتمہ ممکن بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ڈینگی کے خاتمہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے ٹی ایم اے ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مس رعناء حمید،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہراور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر حماد چیمہ بھی موجود تھے ظہیر عباس شاہ نے کہا کے ڈینگی کا مکمل خاتمہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس کے خاتمہ کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ تمام ممکنہ وسائل برؤے کا لا رہی ہے انہوں نے کہا کے ہر شہری کا فرض ہے کے اس متعلق اپنے علاقہ کے لوگوں میں آگاہی پیدا کرے اور اپنے گھر کے باہر یا ارد گرد اضافی پانی جمع نہ ہونے دے انہوں نے کہا کے پنجاب حکومت کے واضع احکامات کی روشنی میں ڈینگی کے خاتمہ کے حوالہ سے مختلف ورکشاپس اور سیمنار کا انعقاد بھی کیا جائے گا جبکہ میڈیا کی معاونت سے واک کا بھی اہتمام کیا جا ئے گا تاکہ لوگوں کو اس سے آگاہی دی جا سکے

یہ بھی پڑھیں  30 نومبر بھی گزرگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker