تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : بار اور بینچ کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ راؤ عابد مشتاق ایڈووکیٹ

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چوہدری سے) راؤ عابد مشتاق ایڈووکیٹ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ  نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ  وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کو شش کی جائے گی ، وکلاء کالونی کیلئے مختص جگہ کو کنفرم کیا جائے گا، جونئیر وکلاء کیلئے چیمبرز کے حصول کو آسان تر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جونئیر وکلاء خاص طور پر خواتین وکلاء کیلئے چیمبرز کا حصول انتہائی مشکل ہوتا ہے جس کیلئے برسر اقتدار آکر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے بات کی جائے گی ۔ وکلاء اور ان کے اہل و عیال کوصحت و تعلیم کی بہتر سہولیات کی ۔فراہمی اور بار اور بینچ کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!