تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے مشینی کاشت کو فروغ دینا ہے . ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں نے کہا ہے کہ جدید طریقہ کاشتکاری شعبہ زراعت کو عصر حاضر کے تقاضوںسے ہم آہنگ بنانے کے لئے ازحد ضروری ہے بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے مشینی کاشت کو فروغ دینا ہے آبپاشی کے لئے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے تدابیر کرنا ہوں گی اور اس سلسلہ میں ڈرپ اری گیشن ،سپرینکلنگ اری گیشن بہترین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائر یکٹر آن فام واٹر مینجمنٹ اوکاڑہ سعید اللہ علوی اور واٹر مینجمنٹ آفیسر حامد نواز شاہ کے ہمراہ ہائی ایفی شنسی اری گیشن سسٹم کے فیلڈ میں معائنہ کے موقع پر کیا انہوں نے حکومت پنجاب کے سبسڈی پروگرام کے تحت ڈرپ اری گیشن سسٹم حاصل کرنے والے زمینداروں سے ملاقات کی اور ان کے فیلڈ کا بھی معائنہ کیا بعد ازاں انہوں نے موضع شیریںمعافی میں کچے کھالوں کو پختہ کرنے کے پنجاب گورنمنٹ کے منصوبہ کے تحت پختہ کئے جانے والے کھال کا بھی معائنہ کیا ڈپٹی ڈائر یکٹر آن فام واٹرمینجمنٹ سعید اللہ علوی نے ضلع میں ڈرپ اری گیشن سسٹم اور کھال پختہ کرنے کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ ڈرپ ایری گیشن سسٹم میں کل تخمینہ کا 40 فیصد زمیندار ادا کرتا ہے اور بقایا 60 فیصد پنجاب گورنمنٹ معاونت کرتی ہے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں نے ضلع میں آن فارم واٹر مینجمنٹ اوکاڑہ کے زیر نگرانی جاری منصوبوں پر اپنے اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبہ کو ترقی یافتہ سیکٹر بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس منصوبہ سے بھر پور استعفادہ کریں تاکہ ان کی پیدواری لاگت کم سے کم ہو سکے اور وہ اپنی پیداوار کازیادہ سے زیادہ منافع حاصل کر سکیں ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں نے موضع شیریں معافی میں محکمہ آن فارم واٹر مینجمنٹ کی جانب سے بنائے گئے پختہ کھال کا افتتاح بھی کیا٭

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button