تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تما م تر وسائل بروے کار لائے جائیں گے . اے ایس پی بقاء محمد بگٹی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ایس ڈی پی او دیپال پورسرکل اے ایس پی بقاء محمد بگٹی نے میڈیا بریفنگ دی کہ دیپالپور سرکل میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تما م تر وسائل بروے کار لائے جائیں گے جرم کرنے والاچاہے پولیس ملازم ہو یا کسی پولیس افسر کا بیٹا ، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، شکیل عرف شکیلی گینگ چھ ڈاکوؤں پر مشتمل تھا جن میں محمد سلمان ولد منشاء قوم مہار سکنہ حامد شاہ کالونی دیپالپور ایک پولیس افسر کا بیٹا تھا جس کے ہمراہ گینگ کا سرغنہ کاشکیل عرف شکیلی ولد بشیر احمد قوم بلوچ ،فہیم اختر ولد شوکت علی قوم بھٹی سکنہ رتہ کھنہ روڈ دیپالپور ،فیروز احمد ولد محمد اشرف قوم بھٹی سکنہ خلیل آباد کالونی دیپالپور کوگرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران تین لاکھ روپے نقدی ،تین عددپسٹل تیس بور ،پمپ ایک ایکشن بارہ بور برآمد کرلی گئیں ہیں مزید اے ایس پی بقا ء محمد بگٹی سب ڈویثرنل پولیس آفیسر دیپالپور نے بتایا کہ زیر ہدایت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد فیصل رانا، میں نے دیپالپور شہر میں شکیلی گینگ کے سرگرم ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ٹیم تشکیل دی جس پر ابتدائی طور پر چار شرکاء گینگ گرفتار کر لئے گئے ہیں جن سے تین لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا گیا مزید نقدی اور زیورات کی برآمد گی متوقع ہے اے ایس پی بقا ء محمد بگٹی نے کہا کہ امن امان کو بحال رکھنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے امن کے ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف دیپالپور پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا دیپالپور سرکل کو امن کا گہوارہ بنانا میری اولین ترجیح ہے اور میری اس ترجیح میں حائل کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرونگا *

یہ بھی پڑھیں  جذبہ حب الوطن۔۔اےآروائی نیٹ ورک!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker