تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : طالبعلموں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے غیر نصابی سرگرمیاں ازحد ضروری ہیں اسماء نوید

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)پرنسپل سٹی سکول اوکاڑہ کیمپس اسماء نوید نے کہا ہے کہ طالبعلموں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے غیر نصابی سرگرمیاں ازحد ضروری ہیں بچوں میں اعتماد ،فیصلہ سازی کی قوت اور اپنے دیگر ہم منصب ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت کو ابھارنے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع دئیے جائیں ،بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی تعلیم و تربیت اور ان میں مقابلہ و مسابقہ کی خوبیو ں کو ابھارنے کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی کے لئے ہمیں کردار ادا کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سکول کے زیر اہتمام سالانہ کارنیول پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریجنل کو آرڈنیٹر نسیمہ شاہد،دیگر مہمانانِ خصوصی، طلباء طالبات ،والدین اور شہریوں کی کثیرتعداد سے شرکت کی ،تقریب میں ثقافتی پروگرام،ٹیبلو،بچوں میں گیمز کے مقابلہ جات ،میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور نگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے جسمیں بچوں نے مقابلوں میں حصہ لیا اور ملی نغمے پیش کئے حاضرین نے بچوں کی قابلیت کو سراہا ۔اسماء نوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سٹی سکول اپنے بہترین اور معیاری نصاب اورجدید ریسرچ کی روشنی میں بنائے گئے سلیبس کی بدولت بچوں کو عصرِ حاضر سے ہم آہنگ تعلیم دینے کے لئے کوشاں ہے ہمارے ادارے کا ہر بچے کی اس انداز سے تعلیم و تربیت کی جا رہی ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستان کا ایک ذمہ دار شہری بن سکے

یہ بھی پڑھیں  حیدرآباد:عمران خان کے بیان کیخلاف ایم کیو ایم کا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker