تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پاکستانی قوم ملک کی خدمت کرنے والوں کا ساتھ دیں .ڈاکٹرعبدالقدیرخان موومنٹ پاکستان کے چیئرمین عابد حسین بودلہ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ پاکستان کے چیئرمین عابد حسین بودلہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب نے سیلابی پانی کو کنٹرول اور اس سے فائدہ حاصل کرنے کی پاک آرمی کو پیش کش کردی ہے انھوں نے کہا ہے کہ اگر حکو مت اور پاک آرمی مجھے پاکستان کی خدمت کرنے کا موقع دیں تو میں پاکستان کو ایشین ٹائیگر بناسکتا ہوں پاکستانی قوم ملک کی خدمت کرنے والوں کا ساتھ دیں اور جو تبدیلی کے نام سے جھوٹ بولتے ہیں اُن سے دور ہیں ملک اس وقت نازک حالات سے گزررہا ہے پاکستان کو خود کفیل بنانے کی ضرورت ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک کو ایٹمی پاور بنایا اور پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے حکومت کوملک کے درپیش بحرانوں سے نکالنے کی پیش کش کی مگر حکومت نے کوئی غور نہیں کیا موجودہ حکومت کی نااہلی خراب کارکردگی رشوت خوری بے ر حم لوڈشیڈنگ بے روزگاری امن وامان کا فقدان بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ وغیرہ اس وقت پوری قوم بدامنی اور مایوسی کا شکارہے کراچی،بلوچستان ،پشاور،قبائلی علاقوں میں اور پنجاب میں بھی قتل غارت گری کابازار گرم ہے ان نہایت ہی خطرناک حالات کو دیکھ کر تمام محبان وطن سخت پریشان ہیں جب ملک ٹوٹ گیا تھا اور ہندوستان ایٹمی قوت بن گیا تھا اس وقت ڈاکٹر صاحب نے ایک نہایت روشن مستقبل چھوڑکرخود کو پاکستان کی خدمت اور اس کی حفاظت کے لیے پیش کردیا اور کبھی پیچھے مڑکر نہیں دیکھا *

یہ بھی پڑھیں  سیہون شریف ، گرمی ، لو لگنے سے اورنہر میں ڈوبنے سے 8زائرین جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker