تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : منصوبوں کو مکمل کرنے میں ہر مرحلہ پر شفافیت کو مقدم رکھا جائے . ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے) ضلع اوکاڑہ میں مربوط ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو اس انداز میں حتمی شکل دی جائے کہ ترقیاتی منصوبے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کے لئے آسانی کا باعث بنیں اور متعلقہ تعمیراتی اداروں کے لئے بھی نیک نامی کا باعث ہوں یہ بات ہر سرکاری ادارے کو مدنظر رکھنی ہے کہ ترقیاتی منصوبے علاقائی ضرورت کے مطابق ہوں اور ان منصوبوں کو مکمل کرنے میں ہر مرحلہ پر شفافیت کو مقدم رکھا جائے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاںنے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور ان کی تکمیل سے متعلق اقدامات کے لئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین ،ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ نثار سندھو ،ایکسیئن بلڈنگ حافظ عبد القادر سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ نثار سندھو نے ہائیر ایجوکیشن ،سپیشل ایجوکیشن ،سپورٹس ،پرائمر ی اینڈ سکینڈری ،واٹر سپلائی ،سینی ٹیشن ،محکمہ آبپاشی ،محکمہ بلڈنگ اور محکمہ اوقاف کے جاری ترقیاتی منصوبوںسے متعلق بریفنگ دی ٭

یہ بھی پڑھیں  امریکہ اور طالبان کے درمیان تاریخی معاہدہ آج ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker