تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: مریضوں کے علاج معالجہ اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی.ڈی سی او

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)ڈی سی اوقیصر سلیم نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ہسپتال میں صفائی ستھرائی طے شدہ سٹینڈرڈ کے مطابق بر قرار رکھنے کے لئے ایم ایس اور ایڈ منسٹریشن کا شعبہ فول پروف انتظامات کرے مریضوں کو خدمات کی فراہمی میں کسی سطح پر کوئی تعطل نہیں ہونا چاہیے آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو اٹینڈ نہ کرنے کہ شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال کا اچانک دور ہ کرتے ہوئے کیا ۔ڈی سی او قیصر سلیم نے اپنی آمد کے فوراََ بعد ہسپتال کی ایمرجنسی ،آؤٹ ڈور ،سرجیکل وارڈ ،میڈیکل وارڈ اور میڈیسن سٹورز چیک کئے انہوں نے سرکاری ذمہ داریوں سے رو گردانی پر وار ڈ سرونٹ محمد نواز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال اور انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورت حال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر مامور عملہ اپنا قبلہ درست کرے اور ایڈمنسٹریشن اس معاملہ میں سخت اقدامات کرے ۔انہوں نے ایمرجنسی اور وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker