تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :دو یوم قبل نوجوان کو گھر سے بلا کر فائر مار کر قتل کردیا گیا نوجوان کی نعش مقامی مِلک سنٹر سے برآمد

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )دو یوم قبل نوجوان کو گھر سے بلا کر فائر مار کر قتل کردیا گیا نوجوان کی نعش مقامی مِلک سنٹر سے برآمد، مقتول بیوہ کے بڑھاپے کا سہارا تھا پولیس نے مقدمہ درج
کرکے سائنسی بنیادوں پر تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 39ڈی کی رہائشی بیوہ خاتون معراج بی بی کے نوجوان بیٹے مولا دتہ کو ملزم فوجی لنڈا اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ گھر سے بلا کر اپنے ساتھ لے گئے مگر نوجوان گھر واپس نہ آیا جس پر بیوہ خاتون دیگران سے مل کر اپنے بیٹے کو تلاش کرتی رہی کہ انہیں نوجوان مولادتہ کی نعش مقامی مِلک سنٹر کے قریب سے ملی جسے فائر مار کر قتل کرکے نعش پھینک دی گئی مقامی پولیس نے نوجوان کی نعش برآمد کرلی بیوہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش شروع کردی ہے پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  شاہ فیصل کے صاحبزادے شہزادہ بندر الفیصل انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker