تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : دو دن سے لا پتہ نو جوان پر اسرار طور پر قتل

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) دو دن سے لا پتہ نو جوان پر اسرار طور پر قتل ۔ مقتول کو چوری کے شبہ میں با اثر افراد نے قتل کیا ورثاء کا الزام ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی تحصیل دیپال پور میں تھانہ سٹی دیپال پور کے علاقہ عبداللہ ٹاؤن کا رہائشی18سالہ نوجوان عبیداللہ دو دن سے لا پتہ تھا جس کے ورثاء اسے مسلسل تلاش کر رہے تھے آج ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم کو نواحی گاؤں مرزا پور میں ایک نوجوان کی تشویشناک حالت کی اطلاع دی گئی جسے امدادی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور انتقال کر گیا ورثاء نے اس حوالے سے الزام عائد کیاہے کہ مقتول کو مرزا پور کے ہی با اثر زمینداروں نور احمد وغیرہ نے اغواء کے بعد تشدد کرکے قتل کیا ہے کیونکہ ملزمان نے چند دن قبل مقتول کے خلاف مقامی تھانہ میں چوری کے شبہ میں ایک ایف آئی آر درج کروائی تھی پولیس نے تفتیش کے بعد بے گناہ ثابت ہونے پر مقتول عبیداللہ کو رہا کر دیا تھا جس کی پاداش میں علاقہ کے با اثر شخص نور احمد نے اپنے ملزمان ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان عبیداللہ کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایااور تشویشنا ک حالت میں کھیتوں میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر نعش کو ہسپتال منتقل کر دیاہے ۔ اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ڈی پی او محمد فیصل رانا نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے *

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:ڈی سی او پولیو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker