تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :دو مختلف روڈ ایکسیڈنٹ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)دو مختلف روڈ ایکسیڈنٹ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے 40سالہ نا معلوم شخص کچل دیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیاتفصیلات کے مطابق ایک 40سالہ نا معلوم شخص جی ٹی روڈ پر سڑک کنارے پیدل جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نمبر ایم این ای 9392نے بے قابو ہو کر اسے کچل ڈالا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ بی ڈویژن نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کی اور نا معلوم شخص کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نا معلوم شخص کے ورثاء کی تلاش کر رہی ہے ایک دوسرے حادثہ میں چک نمبر 46تھری آر کا رہائشی محمد الیاس موٹر سائیکل پو سوار ہوکر اوکاڑہ سے گاؤں جارہا تھا کہ راستے میں ایک تیز رفتار ٹرالی نے بے قابو ہو کر اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد الیاس شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button